پاکستانی پائلٹ کی بھارت کے ہاتھوں گرفتاری کے مضحکہ خیز دعوے پر دفتر خارجہ کا ردعمل

پاکستانی پائلٹ کی بھارت کے ہاتھوں گرفتاری کے مضحکہ خیز دعوے پر دفتر خارجہ کا ردعمل


 پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے اور ایف 16، جے ایف 17 کو نشانہ بناکر پائلٹ گرفتار کرنے سے متعلق بھارتی الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے یہ دعوے بے بنیاد، سیاسی محرکات پر مبنی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کا حصہ ہیں بغیر کسی مصدقہ تحقیقات کے پاکستان پر مسلسل الزامات کا رجحان عکاسی کرتا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، بھارت خطے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہےایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے غلط معلومات کے استعمال کے رجحان کو بھی آشکار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ اس خطرناک طرز عمل کا سنجیدگی سے نوٹس لے عالمی برادری بھارت کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرےجھوٹے الزامات کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری قوت سے تیار ہے۔ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے،تاہم پاکستان کسی بھی  اشتعال انگیزی، دھمکی یا گمراہ کن معلومات کے خلاف ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے,ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی علاقے پر حملے، ایف 16 یا جے ایف 17 طیارے کو بھارت کی جانب سے نشانہ بنانے یا پائلٹ کو گرفتار کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔





Source link