اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر کو لوٹ لیا۔
سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اوران کے اہل خانہ سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی گئی۔ ڈاکو اسد مروت اور ان کے بھائی سے 6 لاکھ روپے کیش اور موبائل فونز لے کر فرار ہوئے۔ اسد مروت کے ساتھ واردات راول ٹاؤن کے قریب ہوئی۔
اسد مروت کے ساتھ کم عمر بیٹے اور علیل بھابھی بھی تھیں۔ واردات سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاون میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔