title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی کا دعویٰ – 092 News

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی کا دعویٰ

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی کا دعویٰ


سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنم ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معذرت کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مذاکرات کےحق میں ہے، ہمارے مزاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں اور ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا دہشتگرد بھی ہم بن گئے، بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے پر عدلیہ کو خود بھی شرم آنی چاہیے، کوئی کرپشن نہیں کوئی مالی فائدہ نہیں اثھایاگیا، پھربھی سزا سنادی گئی، اس فیصلے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مزاکرات کےحق میں ہیں، ہمارے مذاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں، مذاکرات ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ 

سابق صدر نے کہا کہ مجھے ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا ہے۔ میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معزرت کرلی، میں دعوت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں خود تبدیلی لانی چاہیئے۔ حکومت پربیرونی دباؤ آنا چاہیئے پاکستان پر نہیں، جوبائیڈن نے ہماری حکومت ختم کی تھی یہی بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنی چاہیے۔ ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگ قتل ہوئے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا دہشتگرد بھی ہم بن گئے، ان حالات میں بھی ہم مزاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں،  مجھے دہشتگرد بنادیا گیا ہے لیکن اصل دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں۔

 اس سے پہلے ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کیخلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

بریسٹر علی طاہر نے مؤقف دیا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے سابق صدر عارف کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی اورعارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔





Source link