اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
شرح سود میں دو فیصد کمی، 17.5 کی سطح پر آگئی
انہوں نے کہا کہ تیزی سے کم افراط زر کی شرح کی بدولت شرح سود میں کمی آئی ہے، امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔