اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں مہارت کے ساتھ گفتگو کر کے سب کو حیران کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن زیزر سے وزیراعظم نے جرمن زبان میں گفتگو کی۔
وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کی ترقی کے لیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ملک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقی آئے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد اب ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیراعظم کا تقریب میں اپنی کثیر لثانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سعودی و متحدہ عرب امارات کے سفرا سے عربی زبان میں گفتگو کی جس پر ماحول خوشگوار ہوگیا۔