چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا خصوصی مشترکہ اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی اور پھر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی طویل اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور مینٹورز کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے پر اتفاق اجلاس میں کھلاڑیوں کے فٹنس کے عمل کو بھی رواں سیریز کے ختم ہونے تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید
محسن نقوی کی پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز نے تجاویز دیں، سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان، مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقار یونس، ثقلین مشتاق کی اجلاس میں شرکت کی جبکہ سرفراز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔