title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی – 092 News

نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی



اسلام آباد:

نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا جس کے مطابق بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی، بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی یہ منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے بلایا جائے گا، کابینہ کیلئے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی، فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔

فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔





Source link