title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu میں نے وی پی این کو غیر شرعی قرار نہیں دیا، راغب نعیمی – 092 News

میں نے وی پی این کو غیر شرعی قرار نہیں دیا، راغب نعیمی

میں نے وی پی این کو غیر شرعی قرار نہیں دیا، راغب نعیمی



لاہور:

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ میں نے وی پی این کو غیر شرعی قرار نہیں دیا میں نے وی پی این کے استعمال پر بات کی ہے، استعمال پر بات کرنا اور چیز ہے اور خود وی پی این کو کہنا کچھ اور چیز ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر وی پی این کا کام یہ ہے کہ اس نے کسی بندے کے آئی پی ایڈریس اور لوکیشن اور شناخت کو چھپاتے ہوئے کسی جگہ رسائی دینی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے کچھ کہنا نہیں چاہیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ خفیہ مذاکرات بالکل بھی نہیں چل رہے، وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی میں کہا ہے کہ ہمیں بات چیت کرنی چاہیے ہم کب تک ہم دھرنا دھرنا کھیلیں گے اور یہ معاملات چلیں گے۔

26 ویں ترمیم کیوں ریورس ہو سکتی ہے دو تہائی کے ساتھ جو کام پارلیمنٹ نے کیا پی ٹی آئی کے چند ارکان کے کہنے پر ریورس کر دیں ایسے تو نہیں ہوتا۔

رہنما تحریک انصاف ہمایوں خان مہمند نے کہا کہ میں نے کہیں یہ نہیں سنا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے، ہاں یہ ضرور سنا ہے کہ انھوں نے کہا ہے کہ مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کریں۔

انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، ایک چیز ہے کہ میں کیا چاہتا ہوں آپ کیا چاہتے ہیں رانا صاحب کیا چاہتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کیا چاہتی ہے، ایک یہ ہے کہ اس ملک کے لیے کیا بہتر ہے ہمیں وہ کرنا پڑے گا جو اس ملک کے لیے بہتر ہے۔  





Source link