موٹر وے کی حفاظتی باڑ کاٹتے دو ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

موٹر وے کی حفاظتی باڑ کاٹتے دو ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار


(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

 لاہور: موٹروے پولیس نے ایم 3 پر پیر محل کے قریب حفاظتی باڑ کاٹنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ڈی ایس پی محمد انور کا اطلاع ملی کہ ملزمان موٹروے کی حفاظتی  فینس کاٹ رہے ہیں، پٹرولنگ افسران نے بروقت کاروائی کر دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ حفاظتی باڑ کی غیر موجودگی سے جانور موٹروے پر آکر حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔





Source link