title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان – 092 News

ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان


ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیر،گلگت بلتستان  ، بالائی خیبر پختونخوا ,شمال مغربی بلوچستان میں بارش  اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔  چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام،  ایبٹ آباد اور  وزیرستان میں  چند مقامات پر   ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا  ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت ، چمن، پشین ، قلعہ عبداللہ ، بارکھان اور چاغی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر رہنے اور بارش اور برفباری کی توقع ہے۔





Source link