مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک 600 فٹ گہری کھائی میں گر گیا، 3 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک 600 فٹ گہری کھائی میں گر گیا، 3 اہلکار ہلاک


مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک افسوسناک حادثے میں بھارتی فوج کا ٹرک سڑک سے پھسل کر 600 فٹ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی ٹرک جموں سے سری نگر کی جانب جا رہا تھا اور بیٹری چشمہ کے مقام پر قابو کھو بیٹھا۔

ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا، تاہم کھائی کے نچلے حصے تک پہنچنے میں تاخیر کے باعث تینوں اہلکار جاں بحق ہو چکے تھے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار، اور مان بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 





Source link