title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کاچھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم – 092 News

مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کاچھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کاچھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم


  اسلام آباد / لاہور: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے یا نہیں،الیکشن کمیشن چھٹے اجلاس میں بھی فیصلہ نہ کر پایا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر غور کیلیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت چھٹا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممبر خیبر پختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ کی عدم شرکت کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تین ممبران اور قانونی ٹیم نے شرکت کی، قانونی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر بریفنگ دی گئی تاہم ایک رکن کی عدم موجودگی کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ساتویں نشست ہوگی جس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

ادھر سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی، منیر احمد کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی بنچ کا تفصیلی فیصلہ آچکا،جس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے۔





Source link