لاہور:
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام طلب کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مزید4 ایڈیشنل ججوں کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے 13 فروری تک نام طلب کرلیے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل جج ضلعی ججوں میں سے لیے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیوں کیلیے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردیے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں طلب کیے گئے ہیں۔