title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu لاہور میں نوجوان نے کزن کو قتل کرکے خودکشی، ایک دوست زخمی – 092 News

لاہور میں نوجوان نے کزن کو قتل کرکے خودکشی، ایک دوست زخمی

لاہور میں نوجوان نے کزن کو قتل کرکے خودکشی، ایک دوست زخمی


لاہور میں نوجوان نے کزن کو قتل کرکے خودکشی کرلی، ملزم کی فائرنگ سے ایک دوست زخمی ہے، امکان ہے کہ نشے کی زیادتی کے سبب ملزم نے فائرنگ کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 
ملزم اور مقتول نشے کے عادی تھے اور شبہ ہے کہ ملزم محمد بن نوشاب نے نشے کی زیادتی کی وجہ سے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق تینوں نوجوان اکثر اکٹھے بیٹھ کر نشہ کرتے تھےم واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان حمزہ کے سر میں گولی لگی  ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے، حمزہ کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا، قتل کے بعد خود کشی کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link