title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu لاہور دنیا کے آلودہ تین شہروں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان – 092 News

لاہور دنیا کے آلودہ تین شہروں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

لاہور دنیا کے آلودہ تین شہروں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان



لاہور:

لاہور میں آج صبح کے وقت بھی سموگ نے شہر میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، اور دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پے۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس اوسطا 461 ریکارڈ کیا گیا ہے گرد آلود چادر نے اسمان کو دھندلا دھندلا کردیا گرد آلود ہواؤں سے سانس دل کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آنکھوں کی جلن گلے کی خراش اور نزلہ زکام بخار کی میں شہری مبتلا ہونے لگے ہیں۔

طبی ماہرین نے لاہور کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مطابق ماسک اور عینک کا استعمال کریں اور بے جا گھروں سے مت نکلیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر محکموں کا گرین سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں اپریشن ڈیوس روڈ کوائنز روڈ ایمپرس روڈ حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن خلاف ورزی پر کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے تجاوزات اور باربی کیو لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سامان ضبط کر لیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرد و غبار سے شہریوں کو بچانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ ایک دو روز تک بارش کے امکانات نہیں ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 650 تک پہنچ گیا ہے جو کہ انسانی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔





Source link