title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu لاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج، متعدد  وکلا زیر حراست – 092 News

لاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج، متعدد  وکلا زیر حراست

لاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج، متعدد  وکلا زیر حراست



لاہور:

پنجاب پولیس نے لاہوربارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرکے متعدد  وکلا  کو حراست  میں لے لیا۔

پولیس زرائع  کے مطابق زیرحراست متعددوکلا کو شورٹی بانڈز پر رہا کردیا گیا، فائرنگ کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کی مدعیت میں درج کیا گیاْ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا اور انکے ساتھیوں نے جیت کی خوشی میں اندھا دھند فائرنگ کی، مقدمہ میں سلیم، جنید، خضرحیات، شہریار، زاہد، رضوان، سفیان سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے پسٹل، ممنوعہ بور کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں، موبائل فوٹجیز کی مدد سےدیگر ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 





Source link