لاہور اور راولپنڈی میں عوام پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

لاہور اور راولپنڈی میں عوام پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے


پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملک بھر میں عوامی سطح پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

لاہور میں مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازٰن سنائی دینے کے بعد شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگانے لگے، شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ہر حال میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پرھیں: راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

عوامی جوش و خروش اس بات کا عکاس ہے کہ ملک کی مسلح افواج کو قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا خطرے کے مقابلے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔





Source link