title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری کا انتقال، کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ – 092 News

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری کا انتقال، کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری کا انتقال، کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ


  کراچی: سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں غیراعلانیہ طویل لودشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت کے حوالے سے مرحوم تاج محمد کے بیٹے نے کے الیکٹرک کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار عدنان نے ایڈوکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 29 جون کو شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا اور ان کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہ بچ سکی۔

والد کے انتقال کے بعد درخواست گزار بیٹے نے کے الیکٹرک پر 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست کے اندر ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف اپنایا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا ہے اور اس سے پہلے بھی کے الیکٹرک سے سندھ ہائی کورٹ نے اسی وجہ سے لوڈ شیڈنگ پلان طلب کیا تھا۔

ایڈوکیٹ عثمان نے درخواست میں یہ بھی لکھا کہ کے الیکٹرک صارفین کا خیال رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔





Source link