غزہ: جبالیا میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
شہری دفاع کے ترجمان نے اسرائیلی حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج کے حملوں میں اب تک شہری دفاع کے 83 اہلکار شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ جنوبی لبنان میں بھی 3 ایمرجنسی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اردن کی سرحد پر ایک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے 3 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔