title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu عمر ایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی – 092 News

عمر ایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمر ایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی


پشاور: عمر ایوب نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے پر  پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

عمر ایوب نے درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی، اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا ہے۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی دی تھی، جس کے باوجود راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں راولپنڈی پولیس توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ آئی جی پنجاب، ڈی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک، ایس پی صدر راولپنڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔





Source link