MUMBAI:
سوشل میڈیا کے صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بنی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں جلد ہی معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
موجودہ دور میں باکس آفس پر ری ریلیز ہونے والی فلموں کو شاندار کامیابی مل رہی ہے، جن میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’بریلی کی برفی‘‘ اور ’’صنم تیری قسم‘‘ شامل ہیں۔
شائقین مقبول فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے پروڈیوسرز کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔
عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ نے 2008 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ’’آوارہ پن‘‘ ناکام رہی۔
لیکن وقت کے ساتھ اس نے کلٹ فلم کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ دونوں فلمیں اپنی موسیقی اور نغموں کی بدولت بھی یادگار بنی ہوئی ہیں۔
مہیش بھٹ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کائنات مجھ سے ان دو خوبصورت فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہی ہے۔ میں اپنی ٹیم سے بات کرنے کے بعد بتا سکوں گا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔
یہ مطالبہ ’’صنم تیری قسم‘‘ کی شاندار ریلیز کے بعد کیا گیا، جس کی موسیقی نے شائقین کو ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی یاد دلائی۔