title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu عدالتی اصلاحات، سپریم کورٹ نے عوامی فیڈ بیک کیلیے آن لائن فارم جاری کر دیا – 092 News

عدالتی اصلاحات، سپریم کورٹ نے عوامی فیڈ بیک کیلیے آن لائن فارم جاری کر دیا

عدالتی اصلاحات، سپریم کورٹ نے عوامی فیڈ بیک کیلیے آن لائن فارم جاری کر دیا



اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے عوام سے عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز طلب کرتے ہوئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کردیا۔

انصاف تک رسائی کو وسعت دینے کے لیے جاری اصلاحات کے معاملے پر چیف جسٹس  پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ بار  کے نمائندے محمد اورنگزیب خان، رجسٹرار سلیم خان، ترقیاتی ماہر شیر شاہ اور ٹیم کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈا اہم اصلاحاتی شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا،ان میں  کیس مینجمنٹ میں بہتری، انسانی وسائل، تربیتی پروگرام اور عوام سمیت سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے لیے فیڈ بیک میکانزم کا قیام تھا۔

چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ان اصلاحات کا مقصد عدلیہ کی تمام سطحوں پر تبدیلی لانا ہے۔ یہ اصلاحات سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی۔

عملی شمولیت اور تعاون کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے ججوں، وکلا، قانونی چارہ جوئی اور شہریوں سے رائے جمع کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اصلاحاتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پرچیف جسٹس کو حال ہی میں شروع کیے گئے “آن لائن فیڈ بیک فارم” کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو اب سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ https://scp.gov.pk/Feedback.aspx کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے اصلاحاتی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان اقدامات کو آگے بڑھانے میں ٹیم کی لگن اور کوششوں کو سراہا۔





Source link