title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں توسیع – 092 News

عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں توسیع

عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں توسیع


عالیہ حمزہ کے وکلا نے مزید وقت دینے کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

عالیہ حمزہ کے وکلا نے مزید وقت دینے کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کردی۔ عالیہ حمزہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عالیہ حمزہ کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ حتمی دلائل کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے۔ اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔





Source link