صدر مملکت آصف علی زرداری کئی روز تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد روبصحت ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے تاہم انہیں مزید فزیو تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری کو یکم اپریل کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ عید الفطر کی رات انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ 10 دن سے زائد زیر علاج رہے۔