title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ – 092 News

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ



کراچی:

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور دن میں دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

آج شہر کی صبح میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہی، جو اس وقت 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت اس وقت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

جنوب مشرقی ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، تاہم کم ہواوں کی موجودگی کے باعث فضائی معیار خراب ہو گیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار غیر صحت بخش ہے اور شہر کا ہوا کا معیار 159 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔





Source link