title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سول نافرمانی کی تحریک کا حتمی فیصلہ عمران خان کل کریں گے، شوکت یوسفزئی – 092 News

سول نافرمانی کی تحریک کا حتمی فیصلہ عمران خان کل کریں گے، شوکت یوسفزئی

سول نافرمانی کی تحریک کا حتمی فیصلہ عمران خان کل کریں گے، شوکت یوسفزئی



پشاور:

 تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کا اعلان ابھی بھی برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی کمیٹی کی سنجیدگی کو دیکھ کر ہی سول نافرمانی کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ ہوگا، سول نافرمانی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی اعلان ابھی بھی برقرارہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی بن گئی ہے سول نافرمانی مؤخر کرنا، ختم یا برقرار رکھنے کے فیصلہ کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، نافرمانی کی تحریک کو جاری رکھنے یا موخر کرنے کا فیصلہ کل عمران خان کریں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال پر اپڈیٹ کرے گی جس کی روشنی میں عمران خان ائندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔





Source link