title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی لاپتا افراد بازیابی کیس ریگولر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت – 092 News

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی لاپتا افراد بازیابی کیس ریگولر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی لاپتا افراد بازیابی کیس ریگولر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت


سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنیچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیسز ریگولر بنیچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے متعلق ابہام سامنے آگیا۔ ریگولر بینچ نے پہلے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز آئینی بینچ کو سماعت کے لیے ارسال کر دئیے۔ آئینی بنیچ میں بھی لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی۔

آئینی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز واپس ریگولر بنیچ کو ارسال کردئیے۔ آئینی بنیچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیسز ریگولر بنیچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔





Source link