title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ – 092 News

سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ



کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں  جانے نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم صوبے کے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی  کہیں جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنالوں کے معاملے پر پی پی کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ پانی کے معاملے پر ہمیشہ پیپلز پارٹی فرنٹ پر رہی ہے ۔ ہم سندھ کے 70 فیصد سے زائد لوگوں کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کو پی پی ہی بحال کرے گی۔ اس لیے ہم نے ایڈوائزر بھی مقرر کیا ہے۔

قبل ازیں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم اطفال کی مناسبت سے آگاہی واک کی قیادت کی۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منعقدہ آگاہی واک میں صوبائی وزرا، میر طارق ٹالپر، ذوالفقار علی شاہ، ریاض شاہ شیرازی، معاون خاص آصف خان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ بچوں، والدین،سماجی رہنماؤں اور سرکاری افسران بھی واک میں شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ یہ ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ سندھ حکومت اس سلسلے میں اپنے فرائض پورے کرے گی۔





Source link