title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سلمان خان نے گانے سے سابق محبوبہ کترینہ کا نام کیوں کٹوایا؟ – 092 News

سلمان خان نے گانے سے سابق محبوبہ کترینہ کا نام کیوں کٹوایا؟

سلمان خان نے گانے سے سابق محبوبہ کترینہ کا نام کیوں کٹوایا؟


بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے اپنی سابق محبوبہ ’’کترینہ‘‘  کا نام گانے سے کٹوا دیا تھا۔

میکا سنگھ نے سلمان خان کی فلموں کے کئی مشہور گانے گائے ہیں اور ان کے درمیان دوستی کا تعلق بھی رہا ہے۔ میکا نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان نے ان کے گانے میں ’’کترینہ‘‘ کا لفظ ہٹانے کا کہا تھا۔

گلوکار سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ 2011 کی فلم ’’لوٹ‘‘ کے گانے میں تبدیلی کی گئی تھی؟ میکا سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ’’کترینہ‘‘ کا لفظ ’’جیکولینا‘‘ سے بدل دیں۔

میکا نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر گانے میں ’’کترینہ‘‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا، بلکہ ان کا انداز یہ ہے کہ وہ فلم کی ضروریات کے مطابق گانا تیار کرتے ہیں، چنانچہ اس گانے میں کردار کے مطابق مختلف نام استعمال کیے گئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گانے کے بول میں ’’کترینہ‘‘ کا لفظ ’’جیکولینا‘‘ سے بدل دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سلمان خان نے یہ تبدیلی کیوں تجویز کی تھی۔





Source link