کراچی: زم ایفرو ٹی 10 لیگ میں متعدد پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، اتوار کو شیڈول ڈرافٹ سے قبل ہی لیگ میں شریک 6 ٹیموں نے کچھ کھلاڑیوں سے براہ راست معاہدے کرلیے۔
ٹورنامنٹ 21 سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلا جائے گا، ڈربن وولفز کی جانب سے سابق پاکستانی کرکٹر معین خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے ، اس ٹیم نے شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ سے براہ راست معاہدے کیے۔
کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے حیدرعلی کی بطور گلوبل سپراسٹار خدمات حاصل کیں ہیں، اسی ٹیم میں شاہنواز دھانی بھی موجود ہیں، این وائے ایس لاگوز کے اسکواڈ میں آصف علی شامل ہوئے۔ یہ زم ایفرو ٹی 10 کا دوسرا ایڈیشن ہوگا۔