رمضان المبارک  کا آغاز، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

رمضان المبارک  کا آغاز، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار


بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سحری کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں بارش آج اور کل بھی جاری رہے گی۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بارش کے پیش نظر  آیم ڈی واسا نے نکاسی اب کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تمام آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔





Source link