title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ – 092 News

راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ


راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

منصوںے کا فیصلہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 25 اکتوبر کو ہونے والی  39ویں میٹنگ میں کیاگیا. 

پنجاب حکومت نے 2024/25 کے لیے  منصوبے کی تکمیل کے لئے ایڈمنسٹریٹو منظوری دی جس کی تکمیل کی مدت نومبر 2025 رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا اور اس کے 10 روٹ ہوں گے۔

الیکٹرک بس سروس پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب سے زائد ہے  جب کہ حکومت پنجاب نے 4.7 بلین روپے جاری کردیے۔ 

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ بسوں کا پروجیکٹ فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔





Source link