title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu دیکھیں گے کتنی سرکاری رہائش گاہوں پر رٹائرڈ ججز قابض؟ لاہور ہائیکورٹ – 092 News

دیکھیں گے کتنی سرکاری رہائش گاہوں پر رٹائرڈ ججز قابض؟ لاہور ہائیکورٹ

دیکھیں گے کتنی سرکاری رہائش گاہوں پر رٹائرڈ ججز قابض؟ لاہور ہائیکورٹ



لاہور:

لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، یہ دیکھیں گے کہ کتنے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور سرکاری رہائش گاہیں ان کے قبضے میں ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ممبر پنجاب سروس ٹربیونل کو حکومت پنجاب نے رہائشی دینی ہے، ہائیکورٹ نے نہیں، ان سے گھرخالی نہیں کروایا گیا۔

جن کا استحقاق نہیں بنتا انہیں کیوں رہائش دی؟ کیٹگریز سے ہٹ کر گھر الاٹ ہوئے۔ ایڈیشنل سیکریٹری ویلفیئر نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق 237 رہائش گاہیں ہیں جس میں کچھ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آؤٹ آف ٹرن دی گئی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ غلط ہے۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری ویلفیئر کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ بتائیں کہ سرکاری گھر میرٹ پر الاٹ ہوئے یا نہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی ۔





Source link