title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیرِاعظم – 092 News

دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیرِاعظم

دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیرِاعظم



اسلام آباد:

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ملکی بقاء کی خاطر افواج پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں؛ قلات، چوکی پر حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکارشہید، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

وزیرِ اعظم نے چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے اور 4 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی۔ انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرِاعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونے والے حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔





Source link