لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر بیان میں کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی مذہب نہیں ہوگا جو مختلف عقائد ماننے والوں پر تشدد کی اجازت دیتا ہوگا – مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے۔ دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ مذہب کی بنیاد پرتشدد قابل مذمت ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے۔پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے، سب پاکستانی ہیں کوئی تفریق نہیں- اقلیتوں پراٹھنے والے ہاتھوں کو سختی سے روکا جاتا ہے۔حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ سب تشدد اورتعصب کے خلاف کھڑے ہوں اور پرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
The post دہائیوں سے کشمیراورفلسطین کے مسلمانوں کو مذہبی بنیاد پر تشدد کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.