title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے کپاس کی فصل بری طرح سے متاثر – 092 News

درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے کپاس کی فصل بری طرح سے متاثر

درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے کپاس کی فصل بری طرح سے متاثر



کراچی:

مقامی کاٹن بیلٹس میں درجہ حرارت میں غیر متوقع اضافے کے باعث کپاس کی فصل ایک بار پھر متاثر ہونے اور بعض کاٹن زونز میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ کہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں کپاس کی فصل غیر متوقع منفی موسمی اثرات کے باعث بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس میں خاص طور پر شدید بارشیں اور درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ شامل ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان عوامل کے باعث کپاس کی مجموعی قومی پیداوار گھٹنے کے ساتھ روئی اور بیج کا معیار بھی متاثر ہے۔ جس سے نہ صرف درآمدی سرگرمیاں بڑھیں بلکہ اس کے کے ساتھ کپاس کے بیج کا اگاؤ متاثر ہے۔  انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں کاشتکار ایک مرتبہ سے زائد کپاس کی کاشت کررہے ہیں۔ پنجاب کے بڑے کاٹن زونز رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال جبکہ سندھ کے کاٹن زونز سانگھڑ، حیدر آباد، میرپور خاص، نواب شاہ اور گھوٹکی میں پچھلے چند روز سے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان میں سے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 35/36ڈگری سے بڑھ سے 40ڈگری سے زائد ہونے سے کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے  ٹینڈوں کا وقت سے قبل کھلنا، کپاس کی بڑھوتری رکنا اور سفید مکھی کا حملہ ہونا شامل ہے۔

زرعی ماہرین کی جانب سے زمینداروں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ ایسے علاقوں میں آبپاشی کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ پانی کی مقدار بھی بڑھائیں تاکہ کپاس کی فصل کو منفی موسمی اثرات سے بچایا جاسکے جبکہ سفید مکھی کا حملہ شروع ہوتے ہی اس پر بہترین زرعی ادویات کا اسپرے کرنا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں محکمہ موسمیات اپ گریڈ نہ ہونے سے پاکستانی کسان پچھلے کئی سالوں سے بر وقت اور درست موسمیاتی پیش گوئیوں سے محروم ہیں جس کے باعث فصلیں متاثر ہونے سے پاکستانی معیشت کو ہر سال کئی ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کئی پاکستانی ٹیکسٹائل ملز نے منفی موسمی حالات کے باعث روئی کا معیار متاثر ہونے اور درآمدی روئی بر وقت پاکستان نہ پہنچنے کے باعث اپنا پیداواری عمل معطل کرنے یا کم کرنے کے فیصلے کئے ہیں جس سے پاکستانی معیشت مزید متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔





Source link