title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جی ایچ کیو حملہ کیس میں غیرحاضری پر گنڈا پور، زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری – 092 News

جی ایچ کیو حملہ کیس میں غیرحاضری پر گنڈا پور، زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس میں غیرحاضری پر گنڈا پور، زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری



اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، راجہ بشارت اور زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

جج نے ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جن ملزمان کے وارنٹ جاری ہوئے اُن میں وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، راجہ بشارت، زرتاج گل، اعجاز احمد چٹھہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔





Source link