جہاز کی بزنس کلاس میں کتے کا شاہانہ سفر، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

جہاز کی بزنس کلاس میں کتے کا شاہانہ سفر، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی


سنگاپور: ہوائی سفر میں عام طور پر پالتو جانوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ایک خوش نصیب ڈالمیٹین کتا بزنس کلاس میں لگژری فلائٹ انجوائے کر کے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

چار سالہ ڈالمیٹین کتے، جس کا نام “اسپاٹی” ہے، اس  نے اپنے مالک کے ساتھ سنگاپور ایئرلائنز کی بزنس کلاس میں سنگاپور سے ٹوکیو تک 5.5 گھنٹے کا پرتعیش سفر کیا۔

اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں اسے ایئرپورٹ لاؤنج میں آرام کرتے، بزنس کلاس سیٹ پر بیٹھے، فلم دیکھتے اور حتیٰ کہ سوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سفر کے دوران نہ تو اسپاٹی نے کسی قسم کی بےچینی ظاہر کی اور نہ ہی کوئی باتھ روم بریک لی، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ “یہ انسانوں سے بہتر مسافر ہے!”  جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا”بہت پیارا! میں نے تین بار یہ ویڈیو دیکھی اور ہر بار زیادہ پسند آئی!”۔

ایک شخص نے سوال کیا کہ “میں نے کبھی کتے کے ساتھ سفر نہیں کیا، لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ اسے کسی بریک کی ضرورت نہ پڑی؟” تو مالک نے سوالات کے جواب میں وضاحت دی: “فلائٹ صبح 8 بجے تھی، اسپاٹی کو ناشتہ اور پانی نہیں دیا گیا، صرف ایک گھنٹہ پہلے پانی پلایا، وہ بہت اچھی طرح تربیت یافتہ ہے۔ احتیاط کے لیے پیڈز بھی ساتھ رکھے تھے، لیکن ان کی ضرورت پیش نہیں آئی۔”

 





Source link