title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب – 092 News

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب



اسلام آباد:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کیلیے ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا. 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلیے اہم اجلاس طلب کر لیے.6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تقرری پر اجلاس میں غور کیا جائےگا،جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور کیلئے اجلاس بھی شیڈول ہے۔

 14 دسمبر کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کیلئے محمد صدیق اعوان ایڈوکیٹ ،علی مسعود حیات ایڈوکیٹ،حسن نواز مخدوم ،عامر عجم   ملک ،ضیا الرحمن ایڈوکیٹ کے نام پر غور ہوگا. اس کے علاوہ محمد جواد ظفر اور ایڈوکیٹ اویس خالد کے نام پر غور کیا جائے گا۔

 اسی طرح  14 دسمبر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے محمد آصف ایڈوکیٹ، ظہور احمد ایڈوکیٹ، محمد افضل ایڈوکیٹ اور محمد ایوب خان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

 





Source link