title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جولائی تا اکتوبر؛ بیرونی ذرائع سے 1 ارب 72 کروڑ ڈالرکی مالی معاونت موصول – 092 News

جولائی تا اکتوبر؛ بیرونی ذرائع سے 1 ارب 72 کروڑ ڈالرکی مالی معاونت موصول

جولائی تا اکتوبر؛ بیرونی ذرائع سے 1 ارب 72 کروڑ ڈالرکی مالی معاونت موصول



اسلام آباد:

رواں مالی سال 2024-25کے پہلے 4 ماہ(جولائی تا اکتوبر)میں پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر ایک ارب 72 کروڑ ڈالرکی مالی معاونت موصول ہوئی ہے جو سالانہ ہدف کے مقابلے میں8.88 فیصد ہے۔ 

 اس حوالے سے اقتصادی امورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال بیرون ملک سے مجموعی طور پر 19 ارب39 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے تاہم پہلے چار ماہ میں پاکستان کوایک ارب 72 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ 

 حکام کے مطابق پہلے چار مہینوں میں آئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، جولائی تا اکتوبرمجموعی طور پر 2 ارب 72 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی،  پاکستان کو اس دوران مختلف ممالک سے 25 کروڑ 98 لاکھ ڈالرحاصل ہوئے۔

دیگرعالمی مالیاتی اداروں نے 72 کروڑ ڈالر سے زائد رقم دی، پاکستان نے جولائی تا اکتوبر 20 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں4 ماہ کے دوران 54 کروڑ21 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی۔  رواں مالی سال 9 ارب ڈالر کے چینی اور سعودی ڈیپازٹس میں توسیع ملنے کا بھی امکان ہے۔





Source link