title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد – 092 News

جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد

جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد



کراچی:

جناح اسپتال کی گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون بیگ سے 27 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد ہوا، خاتون اسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج ہے۔ 

ترجمان جناح اسپتال کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ 

اطلاع ملنے پر جناح اسپتال کی انتظامیہ اور سیکیورٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ساؤتھ وومن پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا۔

 بے ہوش ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ جناح اسپتال کی انتظامیہ خاتون کے بے ہوش ہونے اور اس کے قبضے سے ملنے والی بڑی رقم سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان جناح اسپتال جہانگیر درانی کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں تمام رقم اور ملنے والا دیگر سامان کی مالیت تقریباً 27 لاکھ روپے ہے جو کہ سب وومن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال کی ایمرجنسی میں صرف خاتون زیر علاج ہے۔





Source link