title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم  کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی – 092 News

جماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم  کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

جماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم  کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی


 

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے بھی آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

 

سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔

 

جماعت اسلامی کی درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔





Source link