title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جمائما ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی، انسٹا گرام پر تصاویر وائرل – 092 News

جمائما ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی، انسٹا گرام پر تصاویر وائرل

جمائما ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی، انسٹا گرام پر تصاویر وائرل


بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں، اس حوالے سے انہوں نے انسٹا گرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

ان کے فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ وہ کیپ ٹاؤن میں لائن ہیڈ نامی چوٹی تک مہم کے دوران پھسل گئیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال داخل کرایا گیا۔

ایک تصویر میں جمائما کو وہیل چیئر پر طبی امداد کے لیے لے جاتے بھی دیکھا گیا تھا۔ جمائمہ نے اپنی ٹانگ  پر پلستر لگے اسپتال کے کمرے میں  بیساکھیوں کے سہارے تصویر کے لیے مسکرا کر پوز بھی دیا۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں کیپ ٹاؤن میں تہوار کا وقفہ کے نام سے پوسٹ بھی کی۔





Source link