پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی دفاعی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلے آف مرحلے میں ٹیم کو چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اہم معرکے سے قبل اپنی فرنچائز کا ساتھ چھوڑ گئے۔
انگلش کرکٹر اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سے اسپین روانہ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اہم کھلاڑی یونائیٹڈ کا ساتھ چھوڑ گیا
ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں: شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟
گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مزید پڑھیں: ایلیمینیٹر: قلندرز نے کنگز کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایلکس ہیلز 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے گئے تھے۔
پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیمنیٹر 2 لاہور قلندرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔