اسلام آباد: ترنول سے پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے کارکنوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے مقام ترنول سے پاکستان تحریک انصاف کے کم ازکم 21 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے بعدازاں انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے۔ اس پر اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ اعجاز احمد نے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے ملزمان سے تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔