title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان – 092 News

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان


تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان کردیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرکے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دے دی جس کا این او سی بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اب 8 ستمبرکو جلسہ کرے گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کوہوگا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 40 ہدایات کیساتھ پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کردیا جس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا، 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی، جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کرینگے۔

نوٹیفکیشن کے تحت جلسے کے لیے لوگ شام چار بجے اکھٹے ہونگے، اور 7 بجے پروگرام ختم کرنا ہوگا۔

The post تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link