title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu تحریری مطالبات دیے جا سکتے ہیں نہ مذاکرات جاری رہیں گے، پی ٹی آئی رہنما نے وجہ بتادی – 092 News

تحریری مطالبات دیے جا سکتے ہیں نہ مذاکرات جاری رہیں گے، پی ٹی آئی رہنما نے وجہ بتادی

تحریری مطالبات دیے جا سکتے ہیں نہ مذاکرات جاری رہیں گے، پی ٹی آئی رہنما نے وجہ بتادی



راولپنڈی:

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کو تحریری مطالبات نہ دیے جانے اور مذاکرات جاری رہنے یا نہ رہنے کی وجہ بتادی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اگر ملاقات نہیں ہوتی تو مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے جا سکتے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ملاقات اس لیے ضروری ہے کہ تحریری طور پر مطالبات مانگے گئے ہیں اور عمران خان سے ملاقات ہونے تک تحریری طور پر مطالبات نہیں دیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ضروری ہے۔ دھرنے کی کال ابھی نہیں دی۔ چونکہ مذاکرات شروع ہوئے تھے اس لیے بانی پی ٹی آئی نے ڈیڈ لائن دی تھی۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری نہ رہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔





Source link