title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu تجارتی خسارے میں 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر7.4 فیصد کمی – 092 News

تجارتی خسارے میں 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر7.4 فیصد کمی

تجارتی خسارے میں 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر7.4 فیصد کمی



اسلام آباد:

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.4 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر18.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر 2024 تک کی مدت میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 8.651 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.4 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 9.340 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 22.342 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21.503 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.9 فیصد زیادہ ہے۔

نومبر 2024ء میں درآمدات پر4.393 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال نومبرکے 4.525 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2.9 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 13.691 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12.163 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 12.6 فیصد زیادہ ہے۔

نومبرمیں برآمدات سے ملک کو2.804 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال نومبرکے 2.573 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔





Source link