title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بہت تاخیر ہوگئی، عمران جیل سے باہر نہیں آئیں گے: فیصل واوڈا – 092 News

بہت تاخیر ہوگئی، عمران جیل سے باہر نہیں آئیں گے: فیصل واوڈا

بہت تاخیر ہوگئی، عمران جیل سے باہر نہیں آئیں گے: فیصل واوڈا



اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے کیونکہ بہت تاخیر ہوگئی ہے، دعا ہوگی فیض حمید اور حواریوں کی بات سزائے موت تک نہ جائے۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ ہوگئی اب سزاﺅں کا تعین ہوگا، فیض حمید نے شواہد اور ثبوت دے دیئے، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کا کیس بہت اہم ہے، ایک اور کیس ہے جب سامنے آئیگا تو بانی پی ٹی آئی کے پیر کے نیچے سے زمین نکل جائے گی، بات چیت کے ذریعے ہی اسپیس بنانی پڑتی ہے اور نکالنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی میں چوری کیا گیا اس کا ازالہ کوئی نہیں، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے سے پہلے انھیں بتایا تھا کہ آپ پر فائرنگ ہوگی، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بینفشری کون تھے، فائدہ کس کو ہونا تھا ، لیپ ٹاپ ، فون اور فیض حمید کے سہولت کار شواہد دینگے تو سب سامنے آجائیگا ، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے میں ایک اور نام بھی شامل ہے وہ بھی سامنے آئیگا ، وہ نام آج کل بانی پی ٹی آئی کے بہت قریب ہے وہ بھی قاتلانہ حملے میں ملوث تھا ، قمر باجوہ پر بھی الزام لگا سکتے ہیں لیکن جب دو طاقتور مل جائیں تو پھر مشکل ہوتی ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی ایک ہوجائیں تو آرمی چیف کیا کرسکتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو بھرپور استعمال کیا، آرمی چیف کو کریڈٹ دینا چاہیے کوئی طاقتور انصاف کے کٹہرے سے بچ نہیں سکتا، مراد سعید ، حماد اظہر کیوں بھگوڑے ہیں کیوں سامنے نہیں آتے، ن لیگ میں ایسے بہت سے اچھے چہرے تھے جو اب ن لیگ کا حصہ نہیں، نواز شریف کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔

مزید پڑھیں: فیصل واؤڈا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات، مسکراہٹوں کا تبادلہ

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کیلئے بانی پی ٹی آئی نے بہت کچھ کیا، 24 نومبر کی کال بھی فیض کیلئے تھی۔

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور سینٹر فیصل واوڈا کا پارلیمنٹ ہاؤس میں آمنا سامنا ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا اور اس دوران مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس دوران صحافی نے فیصل واوڈا سے کہا کہ بہت لمبی عمر ہے آپ کی، ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے۔ 

جس کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا میرے اور میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں ۔ بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ اچھے انسان ہیں۔

دوسری طرف بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہورہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں، جوکمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کسی حل پر پہنچ جائیں اور سیاسی مسائل کا مستقل حل ڈھونڈا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کسی حل تک پہنچا جائے ، حکومت نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اپنے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔





Source link