بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف

بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف


بھارت کے معتبر صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی فوجی ناکامیوں پر پڑا ہوا پردہ اچانک ہٹا دیا ہے۔

انہوں نے حالیہ بھارت پاکستان تنازعے کے دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ میں کئی جنگی طیارے کھوئے ہیں۔

سردیسائی نے اپنی رپورٹ میں سوال اٹھایا کہ ’’کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا؟‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان نقصانات کی سرکاری طور پر تردید نہیں کی گئی ہے، جو درحقیقت ان دعوؤں کی تصدیق کرتی ہے۔

اپنے تحقیقی انداز میں بات کرتے ہوئے سردیسائی نے کہا، ’’مختلف ذرائع سے حاصل معلومات اور بار بار تصدیق کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے جنگ میں متعدد طیارے کھوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کتنے طیارے تباہ ہوئے، یہ بات میں حکام پر چھوڑتا ہوں کہ وہ اس کی سرکاری تصدیق کریں۔‘‘

انہوں نے رافیل طیارے کے ضائع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’مغربی میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کم از کم ایک رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔‘‘

سردیسائی نے زور دے کر کہا کہ ’’بھارتی حکام کی طرف سے اس کی تردید نہیں آئی ہے، اور میرے ذرائع کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ایک رافیل طیارہ جنگ میں ضائع ہوا ہے۔‘‘

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت جنگ میں ہونے والے نقصانات کو تسلیم کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ سردیسائی کا یہ انکشاف بھارتی میڈیا میں ایک بڑے اسکینڈل کی شکل اختیار کرگیا ہے، جس نے مودی حکومت کی فوجی دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

ماہرین کے مطابق، ایک معتبر صحافی کی جانب سے ایسے انکشافات کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بھارتی حکومت عوامی سطح پر اپنی فوجی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سردیسائی کے اس بیان نے بھارتی عوام میں بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آخر حکومت کب تک حقیقت کو چھپاتی رہے گی۔





Source link